Tuesday, December 3, 2024
spot_img

یہ کس پاکستانی اداکار کی بچپن کی تصویر ہے؟

پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل عمران عباس کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ سویٹر پہنے ہوئے ہیں۔

اداکار عمران عباس کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں کی فہرست میں کیا جاتا ہے جن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، انہیں متعدد بار ایشیا کے خوبصورت مردوں کی فہرست میں شامل کیا جاچکا ہے۔

اداکار کی جانب سے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ بچپن کی ایک تصویر شیئر کی گئی جسے ان کے فالوورز کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CNhG3bSlbgH/?utm_source=ig_web_copy_link

عمران عباس نے اپنی اس بچپن کی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے بچپن کے دن، کچھ خوابوں کی تکمیل کے پیچھے بھاگتے ہوئے، یہ بچہ کہیں کھو دیا ہے۔‘

اداکار کی اس تصویر پر ان کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں جن میں ان کا کہنا ہے کہ وہ آج کی طرح بچپن میں بھی بہت خوبصورت تھے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین