لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشفقت محمود نے کہا ہے کہ کئی پولنگ سٹیشنز پر بیلٹ پیپرز تاخیر سے پہنچے ہیں جبکہ ووٹر لسٹوں میں اخراج اور نئے ووٹرز کے داخلے کی شکایت سامنے آئی ہیں, تمام تر تحفظات کے باوجو دجمہوری عمل کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شفقت محمود نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے کئی پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا سامان تاخیر سے پہنچا، ایسے حلقوں میں پولنگ کا وقت بڑھایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹر لسٹوں میں اخراج اور نئے ووٹرز کے داخلے کی شکایت سامنے آئی ہیں اور مقامی لوگوں کے ووٹ دوسرے حلقے میں منتقل کر دئیے گئے ہیں۔ ووٹ دوسرے حلقے میں منتقلی سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔
چوہدری سرور ،شفقت محمود اور عمر چیمہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں دھونس و دھاندلی کا سلسلہ جاری ہے لیکن پھر بھی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے ۔اس موقع پر چوہدری سرورکا کہنا تھا کہ تمام دنیا میں ووٹرز اپنا حق استعمال کر کے اپنے نمائندگا ن کو منتخب کرتے ہیں لیکن پاکستان میں انتخابی بے ضابطگیوں اور دھاندلی سے نمائندگا ن کو منتخب کیا جا تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈ یا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے مختلف واقعات سامنے لا رہا ہے ۔میڈ یا پر خبر نشر کی گئی جس میں سرکاری فنڈز سے سڑک بنانے کا معاملہ اٹھا یا گیا ۔پورے پنجاب میں اربو ں روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بیلٹ پیپرز پر شیر یا بلے کا نشان موجود نہیں ہے تو اسے الیکشن کمیشن کو چیک کرنا چاہیے ۔اس موقع پر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اداروں کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے اور پولیس کوبھی سیاست سے پاک ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ کئی پولنگ سٹیشن پر بیلٹ پیپرز تاخیر سے پہنچے اس لیے جہاں بیلٹ پیپرز تاخیر سے پہنچا ئے گئے ہیں وہاں پولنگ کا وقت بڑھا یا جائے ۔انہوںنے دعویٰ کیا کہ ووٹرز لسٹوں میں ووٹوں کے اخراج اور نئے ووٹرز کے اندراج کا معاملہ بھی سامنے آیاہے جس میں مقامی لوگوں کے ووٹ منتقل کیے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ووٹرز کی منتقلی کے حوالے سے تحقیقات کر کے رپورٹ عوام کے سامنے پیش کرے گی۔