اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کااسلام آباد میں دھرنے کا اعلان، حکومت نے حکمت عملی بنانی شروع کردی،سیاسی اورانتظامی حکمت عملی پر مشاورت کیلئے بڑوں نے سر جوڑ لیے۔
جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کااسلام آباد میں دھرنے کا اعلان، حکومت نے حکمت عملی بنانی شروع کردی،سیاسی اورانتظامی حکمت عملی پر مشاورت کیلئے بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ احتجاج کے نام پرنظام زندگی،سرکاری کام مفلوج نہیں ہوناچاہیے ،عوام،سرکاری تنصیبات کاتحفظ پہلی ترجیح ہونی چاہیے،اسلام آباد میں سیکیورٹی کا فول پروف پلان بنایاجائے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب حکومت سے بھی مشاورت کرےگی،،مظاہرین کوریڈزون میں داخلے سے روکنے کیلیے اقدامات بھی پلان میں شامل ہونگے،احتجاج کیلیے مخصوص مقامات مختص کرنے کی انتظامی حکمت عملی پربھی غور کیا جارہا ہے۔