سوات: خیبرپختون خوا کے ضلع سوات میں ہاتھ میں پستول لے کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سوات میں بدھ کے روز نوجوان ہاتھ میں پستول لے کر آیا اور اسے لوڈ کر کے اپنی کنپٹی پر رکھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا شروع ہوا۔
ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران نوجوان سے ٹریگر دبا اور گولی چل گئی، جو اُس کے دماغ کو چیرتی ہوئی دوسری طرف سے باہر نکل گئی اور وہ موقع پر ہی گر گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سوات کی تحصل کبل کے علاقے ماہنٹر میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حمید اللہ کے نام سے ہوئی۔
حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود متوفی کے دوستوں نے اُس کے گھر پر اطلاع دی، جس کے بعد اہل خانہ اُسے اسپتال لے کر پہنچے مگر اُس وقت تک روح جسم سے پرواز کرچکی تھی۔
اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کی۔ اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔