Sunday, November 24, 2024
spot_img

پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ، 93 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان ، افغانستان،بھارت ،کشمیر ،تاجکستان اور کرغستان زلزلے سے لرز اٹھا

پاکستان میں 10سال بعد پھر قیامت خیز زلزلہ سے 93 افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے، زلزلے سے خیبرپختونخوا میں درجنوں عمارتیں گرگئیں، پشاور کے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں.

image

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے دور افتادہ علاقے فیض آباد میں تھا اور اس کی گہرائی ایک چھیانوے کلومیٹر تھی.

میٹ آفس کے مطابق خیبرپختونخوا، شمالی علاقہ جات اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ہے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 8.1 ہے، زلزلے سے پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر متاثر ہوئے، زلزلہ213 کلومیٹر گہرائی میں آیا.

زلزلے کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر سڑکوں پر اکٹھے ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، زلزلے کے بعد لوگو ں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے جبکہ لوگ اپنے پیاروں کو فون بھی کرتے رہے.

image

زلزلے سے رام پورہ کوہاٹی گیٹ میں عمارتیں گرنے کی اطلاع ہیں جبکہ چترال میں زلزلے کے باعث شدید نقصان کی اطلاع زلزلے کے جھٹکوں سے موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی.

کبیروالا،خانپور ،رحیم یار خان،جھنگ، بھاولپور، میاں چنوں،جام پور، سمندری، کوٹ رادھا کشن، صحبت پورمیں زلزلے کی شدید جھٹکے محسوس کئے گئے کشمور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، لوگ گھروں سے نکل آئے.

میر پور آزاد کشمیرمیں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے ، ملک بھر میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خدشہ ہے جبکہ سری نگر میں زلزلے سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے.

زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت دہلی تک محسوس کیے گئے ہیں.

افغان دارلحکومت کابل میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں میں زلزلے سے متعددافرادزخمی ہوگئے جبکہ صوبہ پنج شیر میں کئی مکانات منہدم ہوگئے ہیں.

وزیر اعظم نواز شریف نے فوری امدادی کاروائیاں شروع کرنے ہدایت کردی ہے، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لائے جائے، سو ل ملٹر ی اور صوبائی ا یجنسیوں کو متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کاروائیوں میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے.

آرمی چیف کی جوانوں کو متاثرہ علاقوں میں فوری پہنچنے کی ہدایت

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے تمام فارمیشنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملک میں آنے والے بدترین زلزلے کے نقصانات کا جلد از جلد تخمینہ لگایا جائے اور متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی جائیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت پر تمام سی ایم ایچ ہائی الرٹ کردیئے گئے۔ آرمی کے تمام ہیلی کاپٹر متحرک کردئیے گئےِ جبکہ خصوصی مشینری اور امدادی ٹمیں بھی روانہ کردی گئیں.

ملک میں آنے والے بد ترین زلزلے کے فورا بعد ایک اعلی سطحی ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ پاک فوج کی تمام فارمیشنز کسی بھی قسم کے احکامات کا انتظار کئے بغیر فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔خصوصا دور دراز کے دیہی علاقوں تک پہنچا جائے ۔ اجلا س میں ملک بھر کے سی ایم ایچ میں ہنگامی صورتحال کی ہدایات جاری کی گئیں اور انجینئر نگ کے شعبے کو متعلقہ مشینری ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جا ری کر دی گئی ہیں ۔

اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق پاک فوج کے تمام ہیلی کاپٹرز کو ممکنہ متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگا کر اس کی روشنی میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جا سکے.

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین