اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، امریکی ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 8.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا.
زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت دہلی تک محسوس کیے گئے ہیں.