نیویارک(نیوزڈیسک)اگر کمر میں درد ہوجائے تو صحت کے بہت سے سنگین مسائل پیدا ہوجاتے ہیں اور اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے انسان ہر طرح کی دوائی اور درد کش ادویات کھانے کے لئے تیار ہوجاتا ہے۔ان ادویات کا وقتی فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ہمیں درد سے تھوڑی دیر کے لئے نجات مل جاتی ہے لیکن اصل میں یہ ہمارے معدے اور جسم کے دیگر اعضاء کے لئے بہت ہی خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پاؤں میں ایک جگہ ایسی ہے جہاں کی رگیں براہ راست ہمارے کمر کے ساتھ جڑی ہے اور اگر اس حصے کی مالش کی جائے تو کمر کے درد کے عذاب سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔
ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ ہمارے پاؤں کی رگیں براہ راست ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں اور اگر ہمارے پاؤں کو سکون ملے تو اس سے کمر کے درد میں کافی راحت ملتی ہے۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ دراز ہوکر بیٹھ جانا ہے اوردائیں گٹنے پر بائیں پاؤں کو رکھیں اور پاؤں کے درمیان جہاں آپ کو رگیں نظر آئیں انپر مساج کریں اور یہ عمل روزانہ 10سے15منٹ تک کریں۔آپ خود محسوس کریں گے کہ بہت تیزی سے کمرکے درد میں کمی واقع ہورہی ہے۔آپ چاہیں تو پاؤں کی مالش کے لئے کسی کی خدمات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔