Thursday, November 21, 2024
spot_img

وزیر اعظم کی آمد، پولنگ اسٹیشن خالی کروا دیا گیا

لاہور: بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں وزیر اعظم نواز شریف کی آمد سے قبل پولنگ اسٹیشن خالی کرالیا گیا۔
وزیر اعظم نواز شریف کا ووٹ لاہور کی یو-سی 70 سرائے سلطان میں درج ہے۔
پولنگ کے لیے مقررہ وقت ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل جب یو سی 70 کے پولنگ اسٹیشن مدرستہ البنات پر ووٹ ڈالنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، پولیس کی جانب سے اچانک پولنگ رکوا دی گئی۔
ووٹ ڈالنے کے لیے آئے ہوئے لوگوں کو پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وزیر اعظم ووٹ ڈالنے کے لیے آرہے ہیں، اس لیے پولنگ رکوائی گئی۔
پولیس کی جانب سے پولنگ اسٹیشن بھی خالی کروا دیا گیا، جس کے باعث لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑا۔

بلاول کی زندگی کا پولنگ اسٹیشن میں پہلا ووٹ

قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی نوڈیرو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب بلاول نے کسی انتخابات میں خود پولنگ اسٹیشن جاکر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
اس سے قبل 2013 کے عام انتخابات میں انہوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے۔
پولنگ کے لیے ایک گھنٹے کے اضافے کے بعد صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک بغیر کسی تعطل کے لیے وقت مقرر کیا گیا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین