*اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت ریلوے نے ریلوے میں مختلف کیٹیگری کی1470اسامیوں پر بھرتی کی ا جازت دیدی ۔آئندہ چند روز میں بھرتی کا عمل شروع کر دیا جائے گا جبکہ بھرتی کا عمل شفاف بنانے کے لئے امیدواروں کا امتحان این ٹی ایس کے ذریعے لیا جائے گا ۔وزارت ریلوے کے ایحک اہلکار نے بتایا ہے کہ 1470 اسامیوں پر بھرتی کے علاوہ 118ریٹائرڈ ریل ڈرائیوروں کو دوبارہ محمے میں شامل کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت 81ہزار 568 کے لگ بھگ ملازم پاکستان ریلوے کے پے رول ملازم ہیںجبکہ ریلوے کے پاس 6390 پولیس اہلکار موجود ہیں جو ریلوے املاک ، ریلوے سٹیشنز، پٹریوں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی پر مامور ہیں جو کہ سکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے مخصوص تربیتی کورس سے گزرے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ ریلوے ٹرینوں کی موومنٹ کی مانیڑنگ کیلئے کنٹرول رومز میں نصب آلات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔ وزارت ریلوے کے اہلکار نے مزید کہا کہ چین کی مدد سے 100سال سے زائد پرانے ریلوے کے 532 پلوں کو از سر نو بہتر بنایا جائے گا ۔