خیر پور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب اور سندھ میں جاری بلدیاتی انتخابات میں لاقانونیت کے کئی مناظر سامنے آ رہے ہیں ۔خیر پور میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں گمبٹ میں پولنگ سٹیشن کھرل پر نامعلوم افراد نے حملہ کر کے اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرکو اغوا کر لیا ہے ۔اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر کے اغوا کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ پولنگ کا عمل بری طرح متاثر ہوا ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آفیسر کی تلاش شرو ع کر دی ہے ۔