لندن: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے.
ملالہ نے ایک بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں مودی سے ملنے اور بھارت کا دورہ کرنے کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے، اس کیلئے انہیں بھارتی عوام کی جانب سے بہت سے پیغامات آئے ہیں۔
ملالہ یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ میری بہت خواہش تھی کہ جب انہیں نوبل انعام ملا، اس تقریب میں مودی اور نواز شریف شریک ہوں لیکن ایسا نہ ہوسکا. اور مجھے ملنے والا انعام بھارت کے کیلاش کے ساتھ مشترکہ تھا جو بچوں کے حقوق کے لئے کام کر رہے ہی
ملالہ کا کہنا تھا کہ میرے لئے بڑی بات ہوگی کہ مودی سے ملاقات کروں اور مودی سے تعلیم کیلئے بجٹ اور بھارت میں خواتین سے ہونیوالی زیادتیوں کی روک تھام کیلئے درخواست کرسکوں ۔
اس سے قبل انتہا پسند ہندو جماعت شیو سینا کا کہنا ہے کہ بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو ہندوستان میں خوش آمدید کہا جائے گا کیوں کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہی