سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں8جولائی سے اب تک بھارتی فوجی مظالم سے ہونے والی شہادتوں کی تعداد 47ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے تشدد سے شہید ہونے والے بے گناہ کشمیریوں کی تعداد 47تک جا پہنچی ہے جبکہ گیارہویں روز بھی صورت حال کشیدہ ہے اور وادی میں کرفیو نافذ ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماﺅں نے ہڑتال مزید تین دن کیلئے بڑھا دی ہے جبکہ اخباررات کی اشاعت بھی 3دن سے بند ہے ۔ اس کے علاوہ وادی میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے۔