لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور اینکر مبشر لقمان نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کا قتل غیرت کے نام پر نہیں ہوا۔ اس میں کوئی اور بھی بات ہے جو تفتیش کے بعد معلوم ہوگی۔
چینل 24سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کسی کے قتل کے بعد ایک بلیم گیم شروع ہوجاتی ہے۔ابھی اس کیس کی کئی باتوں سے پردہ اٹھے گاجو اتنا آسان کام نہیں۔ اگر ان کے گھر میں کوئی لڑائی تھی تو ہمسایوں کو پتہ لگتا ۔اگر وہ اپنے گھر میں رہ رہی تھی تو اس کے گھر والوں سے تعلقات اچھے ہی تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دم اس کے گھر والوں سے تعلقات خراب ہونے کی باتیں سامنے آنے لگی ہیں جو قابل تعجب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر کسی کو قتل کرنا اچھی بات نہیں۔ اگر عورتوں نے عزت کے نام ایسے کام شروع کر دیئے تو نام نہاد مرد کہاں جائیں گے۔ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ میں نے اس کو کہا تھا کہ اپنے کام پر دھیان دو غلط کاموں پر نہ جاولیکن اگر کسی نے کوئی کام کرنا ہو تو وہ کیسے رک سکتا ہے۔