Monday, November 25, 2024
spot_img

فیس بک کے 10 نئے فیچرز جن پر شائد آپ نے اب تک توجہ نہیں دی

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)فیس بک کا استعمال تو آپ ضرور کرتے ہوں لیکن اس کے10نئے فیچرز پر شائد آپ نے توجہ نہیں دی ہوگی،آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
لائیو ویڈیو سٹریمنگ
فیس بک نے حال ہی میں ایک سروس شروع کی ہے جس کے استعمال سے آپ لائیو ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں۔
Mentionایپ
فیس بک نے لوگوں کے پروفائل کی تصدیق کے لئے ایک ایپ متعارف کروائی ہے جس کی وجہ سے آپ کا اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہوجائے گا۔
نوٹس کافیچر
فیس بک نے اب صارفین کے لئے ایسا فیچر دیا ہے جس کے استعمال سے تصویر کے ساتھ لمبے نوٹس اور ہیڈر بھی شامل کئے جاسکیں گے۔
پروفائل پکچر میں ویڈیوکا استعمال
اب آپ چاہیں تو اپنی پروفائل پکچر کی جگہ ویڈیو کا بھی استعمال کرسکتے ہیں اور چاہیں تو کسی ایسی تصویر کا استعمال بھی کرسکتے ہیں جو ان کی زندگی کے مختلف مراحل کو دکھائے۔
Dislikeبٹن
جب سے فیس بک بنی ہے لوگوں کی جانب سے یہ مطالبہ تھا کہ ایک عددdislikeبٹن بھی بنایا جائے،گو کہ فیس بک انتظامیہ نے یہ بات کسی حد تک سن لی ہے اور اب مختلف emotionsکے استعمال سے لوگ اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔
Suggested Videos
اگر آپ کو فیس بک پر کوئی ویڈیوآئے تو اسے کے اختتام پر آپ کو suggested videosبھی بتائی جاتی ہیں یعنی آپ چاہیں تو دیکھی گئی ویڈیو سے ملتی جلتی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
Instant Articles
لوگوں کوموبائل پر آرٹیکل اور کالم پڑھنے میں آسانی پیدا کرنے کے لئے فیس بک نے یہ فیچر متعارف کروایا ہے جس کی وجہ سے کالم وغیرہ تیزی سے موبائل پر اپ لوڈ ہوتے ہیں اور بآسانی پڑھے جاسکتے ہیں۔
فیس بک سرچ
اب فیس بک نے یہ فیچر بھی دیا ہے کہ اگر آپ کوئی چیز سرچ کریں تو آپ کو وہ نیوز بھی مل جائے گی جسے لوگوں نے شیئر کیا ہوگا،یعنی آپ کو علم ہوسکے گا کہ دنیا اس بات کے بارے میں کیا رائے رکھتی ہے۔
نوٹیفیکیشن ٹیب میں بہتری
ماضی میں آپ کو صرف وہ نوٹیفیکیشن ملتے تھے جس میں آپ کے دوست کوئی سٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے تھے یا کسی کی سالگریہ ہوتی تھی لیکن اب آپ چاہیں تو فیس بک آپ کو خبروں،موسم،ٹی وی پروگرامز کے بارے میں بتائے گا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین