Friday, November 22, 2024
spot_img

فو ج امدا دی کا روائیا ں شر وع کر ے….متا ثر کو تما م سہولیتں دی جا ئیں۔۔

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لئے احکامات کا انتظار کیے بغیر پہنچیں جبکہ جنرل راحیل شریف امدادی کاموں کا جائزہ لینے خود پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں نے زلزلے کی تباہ کاریوں اور امدادی کاموں کا فضائی جائزہ لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج کی امدادی ٹیموں کو حکم دیا ہے کہ وہ کسی بھی احکامات کا انتظار کیے بغیر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچیں اور خاص طور پر دور دراز علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کریں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کی ریسکیو ٹیمیں اور ہیلی کاپٹرز متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیئے گئے ہیں اور تمام سی ایم ایچ اسپتالوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دی گئی ہیں جبکہ زلزلے کے دوران امدادی کام کرنے والی خاص مشینیں بھی الرٹ ہیں۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف امدادی کاموں کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا بھی جائزہ لیا جب کہ جنرل راحیل شریف نے زلزلے کی تباہ کاریوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کورہیڈ کوارٹرز پشاور میں کورکمانڈر نے امدادی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں انہیں زلزلے کے نتیجے میں نقصانات کے ابتدائی تخمینے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی ہسپتال میں عیادت بھی کریں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کیلئے جان یا جسمانی اعضاءقربان کرنے سے زیادہ کوئی قربانی نہیں ہوتی،قوم کو دہشت گردوں کیخلاف جان اور جسمانی اعضاءکی قربانی دینے والے ہیروز پر فخر ہے۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی میں فوج کے بحالی معذوراں کے ادارے اے ایف آئی آر ایم کا دورہ کیا اور اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زخمی ہونے والے جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں زخمی جوانوں کی بہادری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کیلئے جان یا جسمانی اعضاءقربان کرنے سے زیادہ کوئی قربانی نہیں ہوتی۔قوم کو دہشت گردوں کیخلاف جان اور جسمانی اعضاءکی قربانی دینے والے ہیروز پر فخر ہے۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں زخمی جوانوں سے ملاقات کے موقع پر جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل راحیل شریف کو آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ریہیبلی ٹیشن میڈیسن کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ جوانوں کے متاثرہ اعضاءکی بحالی کی تمام سہولیات ایک چھت کے نیچے میسر ہیں۔ آرمی چیف نے انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹرز اور سٹاف کی کارکردگی کو بھی سراہا۔بعد میں جنرل راحیل شریف نے جوانوں کیلئے خصوصی جم کا افتتاح کیا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین