Friday, November 22, 2024
spot_img

عید کے روز بھی اسرائیلی بربریت جاری، 84 فلسطینی شہید

یروشلیم: اسرائیلی فوج کی جانب سے رمضان کے آخری عشرے میں شروع کی جانے والی بربریت کا سلسلہ عید کے پہلے روز بھی جاری رہا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عید کی چاند رات اور صبح عزہ کی رہائشی پٹی پر واقع علاقوں پر اسرائیلی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا جبکہ عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

عید کی صبح  اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کیے،  گزشتہ چار روز میں اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 84 ہوگئی، جن میں 17 بچے اور 8 خواتین بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سیکڑوں شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے ہونے والے طاقت کے استعمال کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے بلند رہے اور انہوں نے بڑی تعداد میں جمع ہوکر مسجدِ اقصیٰ میں نمازِ عید باجماعت ادا کی۔ عید کی نماز کے بعد مسجد القصیٰ اور القدس کی فضاؤں میں فلسطینی اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرتے رہے۔

دنیا بھر میں مقیم مسلمان ممالک نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر کیے جانے والے طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیراعظم عمران خان اور صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین