Friday, November 22, 2024
spot_img

حکومتی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے :وزیراعظم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے ہیں اور نئی سرمایہ کاری کرانے والے کاروباری حضرات کو مراعات دی جا رہی ہیں ۔

گورنر ہاوس میں تاجروں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے تاجر برادری پیدا واری صلاحیت اور معیار بڑھائے ،ان کے مسائل حل کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک سے ترکی کی نیءراہیں کھلیں گی اور ملک میں معاشی انقلاب آئے گا ،یہ منصوبہ گیم چینجر ہے جس سے علاقے کی قسمت بد ل جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ انرجی بحران پر قابو پانے سے کاروبار کو خاطر خواہ ترقی ملے گی ۔نواز شریف نے تاجروں کو معیشت کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین