Friday, November 22, 2024
spot_img

بھارتی حکومت کا پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی شہریت دینے کا فیصلہ

**نئی دہلی: بھارتی حکومت نے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے عدنان سمیع کی فنی خدمات کے اعتراف میں شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اٹارنی جنرل اور یونین ہوم منسٹری نے عدنان کی اس درخواست کی توثیق کر دی ہے، جس میں انھوں نے پاکستانی شہریت چھوڑ کر مستقل بنیادوں پر بھارتی شہریت اپنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل اگست میں بھارتی وزارت داخلہ نے انکے ویزے میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی تھی، پندرہ سال سے بھارت میں رہنے والے عدنان سمیع نے دو بار بھارتی شہریت کے لیے حکومت کے سامنے درخواست دی تھی.

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی عدنان سمیع کو بھارتی شہریت دینے کے فیصلے پر بحث چھڑ گئی، جس کے بعد معاملے پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

عدنان نے کہا کہ میں یہاں خوش ہوں اور پیار و محبت سے رہ رہا ہوں۔ یہ حقیقت ہے کہ ہندوستان میں مجھے کبھی کوئی دقت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی جانب سے پاکستانی کلوگاروں کو دھمکیاں دی جارہی ہے، اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کو بھی بالی ووڈ فلموں میں کاسٹ نہ کرنے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں جبکہ معروف پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کو دھمکیوں کے بعد کنسرٹ منسوخ کردیا گیا تھا.

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین