Friday, November 22, 2024
spot_img

بھارت میں راحت فتح علی خان کا کنسرٹ بھی منسوخ

ممبئی( آن لائن ) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے نتیجے میں پاکستان کے معروف گلوکارراحت فتح علی خان کا بھارت میں اگلے ماہ کے آخرمیں ہونیوالا کنسرٹ منسوخ ہو گیا ہے۔

بتایاگیاہے کہ راحت فتح علی خان کو نوئیڈا میں ایک کنسرٹ میں شرکت کرنا تھی تاہم اب آرگنائزر نے انھیں مدعو نہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آرگنائزرزکے ذرائع کا کہناہے کہ تہوار کے سیزن میں مالز میں بڑے کنسرٹس کا انعقاد ناممکن ہوتا ہے کیونکہ اس دوران کئی طرح کی سرگرمیاں چل رہی ہوتی ہیں۔تو ہم نے اپنے کنسرٹس نومبر تک ملتوی کردیے تھے مگر موجودہ سیاسی منظرنامے کو دیکھتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو مدعو کرنا غیر دانشمندانہ فیصلہ لگتا ہے، تو ہمیں دیگر آپشنزکی جانب دیکھنا ہوگا۔

آرگنائزر کے مطابق انھوں نے راحت فتح علی خان کو اس لیے مدعو کیا تھا کیونکہ انھوں نے کبھی نوئیڈا میں پرفارم نہیں کیا اور قدرتی طور پر ان کا کنسرٹ کافی بڑا ہوتا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین