Saturday, November 23, 2024
spot_img

’بھائی کبھی خاندان والوں کی پسند سے شادی نہ کرنا کیونکہ۔۔۔‘ برطانیہ میں اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد پاکستانی نے پولیس والے سے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں مردوں کے ساتھ نوکری کرنے پر پاکستانی شخص نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور گرفتار ہونے پر پولیس کو ایسی بات کہہ دی کہ آپ جان کر پریشان ہو جائیں گے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 38سالہ عمران خان اور اس کی بیوی نسرین کی شادی 1999ءمیں ہوئی تھی۔ یہ ایک ارینجڈ مریج تھی اور شروع ہی سے دونوں میں جھگڑے تھے۔ پھر نسرین کو ایک کیئر اسسٹنٹ کی نوکری مل گئی۔نسرین کو مردوں کا بھی دھیان رکھنا ہوتا تھا جو اس کی نوکری کا حصہ تھا تاہم عمران اس پر برہم تھا۔ اس نے نسرین کو کئی بار نوکری چھوڑنے کو کہا اور مسلسل انکار پر اسے ایک روز چھری کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

وہ چیز جس کے لئے انسان ہر خطرہ مول لے سکتا ہے، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا
رپورٹ کے مطابق جب عمران خان کو پولیس نے گرفتار کیا تو اس نے پولیس آفیسرز کو بتایا کہ ”دیکھو بھائی، کبھی بھی گھروالوں کی مرضی سے شادی نہ کرنا، ورنہ یہی انجام ہو گا۔“ پولیس کا کہنا ہے کہ ”عمران خان سمجھتا تھا کہ اس کی بیوی نسرین کی ملازمت مذہبی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے جس پر وہ اسے منع کرتا تھا۔ وقوعے کے روز اس نے نسرین کے موبائل فون پر ایک پیغام بھی بھیجا تھا جس میں لکھا تھا کہ ”میں تمہیں 10بار بتا چکا ہوں کہ تین آدمیوں کی نماز کبھی قبول نہیں ہوتی۔ ایک مفرور غلام کی، حتیٰ کہ وہ اپنے آقا کے پاس واپس چلا آئے۔ دوسرے اس بیوی کی، جس کا شوہر اس سے ناراض ہو، حتیٰ کہ وہ راضی نہ ہو جائے۔ اور تیسرے شراب پینے والے کی حتیٰ کہ وہ دوبارہ ہوش میں نہ آ جائے۔ اگر تم میری بات نہیں مانو گی تو میں تم سے ناراض رہوں گا۔“ مانچسٹر کراﺅن کورٹ کی طرف سے عمران کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین