فیصل آباد (ویب ڈیسک) بارات کے استقبال کے موقع پر پھولوں کی پتیوں میں پتھر ملا کر پھینکنے پر دلہادلہن کے رشتہ داروں میں ڈنڈے سوٹے چل گئے، شادی کا سٹیج میدان جنگ بننے سے شامیانے گر گئے۔ دو خواتین سمیت 10افراد زخمی ہو گئے۔ بارات دلہن کے بغیر واپس چلی گئی۔
ٹھیکریوالہ پولیس کے مطابق چک نمبر 66ج۔ب محلہ اسلام پورہ کے اللہ رکھا کے بیٹے بابر کی بارات چک نمبر67ج۔ب سدھار کی اضافی آبادی محلہ چراغ آباد میں حنیف کے گھر گئی جہاں اس کی بیٹی طیبہ سے بابر کا نکاح ہونا تھا۔بارات کے استقبال کے موقع پر دلہن کی سہیلوں نے پھولوں کی پتیوں میں چھوٹے پتھر ملا کر بارات پر پھینکے تو گالم گلوچ شروع ہو گئی جو لڑائی میں بدلنے پر ڈنڈے چل گئے اور دونوں طرف سے دو خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوئے جس پر دلہن والوں نے شادی سے انکار کر دیا تو دولہا ایک گھنٹہ تک جھنگ روڈ پر دلہن کے لئے مصالحت کی کوشش کے لئے کھڑا رہا تاہم بارات واپس بھیج دی گئی۔