Saturday, November 23, 2024
spot_img

ایف بی آر کا جائیداد میں انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کرنے فیصلہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جائیداد میں انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف بی آر نے تمام صوبائی رجسٹرار، بلڈرز، ڈویلپرز سے 10 لاکھ جائیداد کی معلومات جمع کر لی ہیں اور اکٹھے ہونے والے ڈیٹا سے انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ تر سرمایہ کاری پورش علاقوں میں کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ان میں ڈیفنس اور کلفٹن سرفہرست ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے اکٹھے کئے گئے ڈیٹا میں ان افراد کو سرفہرست رکھا گیا ہے جنہوں نے اپنی دولت چھپائی ہے

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین