Friday, November 22, 2024
spot_img

اگلے2روز تک پنجاب ، کشمیر اور خیبر پختونخوا سمیت اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ، ساہیوال ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن)، قلات، ژوب اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان محمد فاروق کا کہنا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن)میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک اور اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں ، لارڈز ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، خضدار، میرپور خاص ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ36، شمس آباد17، بوکرہ07)، اسلام آباد (گولڑہ26، زیروپوائنٹ23، سیدپور21)، جہلم19، منگلہ، چکوال08، کامرہ02، مری01۔سندھ : چھاچھرو 22۔ کشمیر: کوٹلی19، مظفر آباد05۔ خیبرپختونخواہ: میرکھانی06، بالاکوٹ، سید شریف02۔ بلوچستان: خضدار02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: پنجگور 46، دالبندین، سبی، سکھر 45، نوکنڈی،تربت، دادو، لاڑکانہ اور موئینجو داڑو میں 43 جبکہ آج لاہور اور پشاورمیں کم سے کم 28، کراچی 29، اسلام آباد ، کوئٹہ اور چترال میں 24، گلگت 21اور ہنزہ میں 17ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین