Saturday, November 23, 2024
spot_img

انضمام نے اچھی ٹیم منتخب کی، آفریدی کو واپسی کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا ہوگی: وسیم اکرم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بن سکتی ہے لیکن اس کیلئے انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنی پڑے گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر بہت اچھی ٹیم منتخب کی ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے متاثرکن ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں فاسٹ بولرز کے ساتھ تین سپنرزکوبھی شامل کیاگیا ہے۔بابر اعظم نے ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی جس کی بنا پر انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بابراعظم کی بلے بازی کی تکنیک شاندار ہے اور وہ اس قابل ہیں کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں سلیکٹ کیا جاسکے۔

ٹیسٹ سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان، شاندار کارکردگی پر بابر اعظم ٹیم میں شامل، محمد حفیظ اور شان مسعود کی چھٹی
انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو کھلانا ہے یا نہیں یہ فیصلہ صرف پی سی بی کا ہے ، چیف سلیکٹر صرف مشورہ دے سکتا ہے۔ اگر آفریدی فرسٹ کلاس کھیل رہا ہے تو اس کا ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں مستقبل موجود ہے ، آفریدی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔کسی بھی کھلاڑی کا کم بیک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور بالخصوص ایسے وقت میں کم بیک اور زیادہ مشکل ہوجاتا ہے جب آپ کی ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہو۔ احمد شہزاد کو ٹیم میں واپسی کیلئے لمبا سکور کرنا پڑے گا وہ فرسٹ کلاس میں اچھا پرفارم کرکے سکواڈ کا حصہ بن سکتا ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین