Sunday, November 24, 2024
spot_img

الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسران کو ساڑھے پانچ بجے سے قبل نتیجہ تیار کرنے سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسران کو ساڑھے 5 بجے سے پہلے بلدیاتی انتخابات کا نتیجہ تیار کرنے سے روک دیا ، سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کہتے ہیں مقررہ وقت سے پہلے نتیجے کی تیاری غیر قانونی ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کیلئے الیکشن کمیشن اسلام آباد دفتر میں قائم مانیٹرنگ روم کا دورہ کیا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب اور سندھ کے پہلے مرحلے میں 1 لاکھ 92 ہزار پولنگ عملہ تعینات جبکہ دونوں صوبوں کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 20 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز قائم ہیں۔

سندھ سے بعض امیدواروں کی جانب سے پولنگ سٹیشنز پر رینجرز تعیناتی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ، چند شکایات ووٹ کا اندراج نہ ہونے سے متعلق ہیں۔

ووٹ کا اندراج نہ ہونے کی صورت میں آج ازالہ نہیں ہو سکتا ، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ساڑھے 5 بجے سے پہلے نتیجہ تیار کرنا غیر قانونی ہے۔

پولنگ ایجنٹس کی رضا مندی کے باوجود نتیجہ مقررہ وقت سے قبل تیار نہیں کیا جا سکتا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین