یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی 12 سالہ حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے نئے اتحاد کو حکومت دینے کی منظوری دی جس کے بعد نیتن یاہو کے 12 سالہ دروِ حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں نئی اتحادی حکومت بنانے کے حوالے سے بحث بھی ہوئی۔ جس میں آئندہ حکومت سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ عددی اکثریت کے لیے ایک نشست کی ضرورت ہے، جو اتحاد سے ہی ممکن ہے۔
دائیں بازو کی سیاسی جماعت کے رہنما نفتلی بینٹ اگلے وزیر اعظم ہوسکتے ہیں۔ نیتن یاہو کو اب تک سب سے لمبے عرصے تک وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل تھا۔
دوسری جانب نیتن یاہو نے اپنے دورِ حکومت کے خاتمے کو سازش قرار دیتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو ’ہتھیار ڈالنے والا، دھوکا اور خطرناک قرار دے دیا‘۔ انہوں نے مزاحمت کا اعلان بھی کیا ہے۔