Saturday, November 23, 2024
spot_img

اسرائیلی جارحیت ، شاہ محمود قریشی نے سی این این اینکر کو آئینہ دکھا دیا

نیویارک : امریکی ٹی وی اینکر کی شاہ محمود قریشی سے گفتگو کو یہود مخالف بیانیہ قرار دیکر مسترد کرنے کی ناکام کوشش ہوگئی ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل عالمی میڈیا کو کنٹرول کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی این سی اینکر کو آئینہ دکھایا اور دوٹوک جواب دیا کہ کس طرح اسرائیل عالمی میڈیا کو کنٹرول کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا نے فلسطینوں کو منصفانہ کوریج نہیں دی ، مقامی افراد کی رپورٹ نے دنیا کو جھنجھوڑا، مقبوضہ کشمیر میں بھی یہی سب ہورہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی این این کی اینکر کو آئینہ دکھا دیا!

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی این این کی اینکر کو آئینہ دکھا دیا! وزیر خارجہ کے دو ٹوک جوابات —- وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیل کو بےنقاب کردیا#ARYNews

Posted by ARY News on Friday, May 21, 2021

وزیر خارجہ نے کہا اسرائیل اپنےمضبوط روابط کےذریعےمیڈیاکوکنٹرول کرتاہے اور اسرائیل کو اپنے اثررسوخ کےباعث عالمی میڈیا پر بھرپورحمایت ملتی رہی ہے تاہم اسرائیل میڈیا کے محاذ پرجنگ ہارچکاہے، دنیا بھر میں اس وقت عوامی رائےاسرائیل کیخلاف ہے۔

امریکی ٹی وی اینکر نے شاہ محمود قریشی کی گفتگو کو یہود مخالف بیانیہ قراردیکرمستردکرنے کی ناکام کوشش کی ، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا میں یہ تاثرقائم ہےجسےمتوازن کوریج کے ذریعےردکیا جانا چاہیئے، غزہ کی تباہی پرمقامی افرادکی ویڈیواورتصاویرنےعالمی ضمیر کو ہلا کررکھ دیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ غزہ کی ویڈیوز اورتصاویر دیکھ کرسڈنی سےبرسلز تک عوام سڑکوں پر نکل آئے ، لندن،نیویارک اورشکاگومیں لوگ فلسطینیوں پرمظالم کیخلاف باہر نکلے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جو ظلم وستم ڈھایا جارہا ہے کیا اس پر عالمی میڈیا نےتوجہ دی، کشمیر میں ہونےوالےمظالم کو بھی دنیا کے سامنےلایا جائے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین