Thursday, November 21, 2024
spot_img

ارطغرل غازی کی ای میل پر ایکشن، کاشف ضمیر گرفتار

لاہور: عثمانیہ سلطنت پر بنائے جانے والے شہرۂ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کی شکایت پر پنجاب پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اور ترک اداکار ایگن آلتن نے کاشف ضمیر کے خلاف  آئی جی پنجاب کو ایک شکایتی ای میل بھیجی تھی، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کا ذکر کیا اور ثبوت بھی فراہم کیے۔

ترک اداکار کی ای میل موصول ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو تحقیقات اور ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

سی سی پی او لاہور نے تھانہ اقبال ٹاؤن کی پولیس نے جب کاشف ضمیر کے گھر جب چھاپہ مارا تو وہاں سے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی برآمد ہوئی، جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کیا اور کاشف ضمیر کے خلاف مقامی تھانے ’نشتر‘ میں ایک اور مقدمہ پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کرلیا۔

ڈی ایس پی سی آئی اے میاں شفقت نے کہا کہ ’کاشف ضمیر جعلی سونا پہن کر  لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتا ہے، کاشف ضمیر نے ترک اداکار کے ساتھ فراڈ کر کے  پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کی‘۔

کاشف ضمیر نے گھر پر چھاپے مارنے والے پولیس اہلکاروں کے سامنے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا مگر وہ ثبوت اور بے گناہی پیش کرنے میں ناکام رہا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر کے تھانہ اقبال ٹاؤن منتقل کردیا گیا۔

سی آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے  غیر قانونی 9ایم ایم پستول اورگولیاں برآمدہوئیں۔  پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کاشف ضمیر کے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں پہلے سے 6 مقدمات درج ہیں جبکہ وہ کئی فراڈ کے کیسز میں ملوث بھی ہے۔

حکام کے مطابق ملزم نے رواں سال ترک اداکار کو جعلی کمپنی کی تشہیر کے لیے معاہدے کے تحت پاکستان بلایا اور  معاہدے کی رقم جعلی چیک کے ذریعے کی۔

پولیس کے مطابق کاشف ضمیر کی جانب سے رقم ادا نا کرنے پر اینجن التان کام کئے بغیر دو ماہ قیام کے بعد اپنے ملک وآپس چلے گئے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین