Thursday, November 21, 2024
spot_img

اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی فلم ”رئیس“سے نکال دیا گیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث اداکارہ ماہرہ خان کو بڑا جھٹکا لگ گیا ،بھارتی فلم ”رئیس“سے ماہرہ خان کو نکال دیا گیا ،نئی اداکارہ کی تلاش جاری ۔
ڈی این اے نیوز کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے شدید دباﺅ کے بعد پرو ڈیوسر رتیش سدھوانی نے ماہرہ خان کو فلم سے نکانے کا فیصلہ لیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل دباو بڑھنے کے بعد رتیش سدھوانی نے یہ تکلیف دہ فیصلہ کیا کہ ماہرہ خان کو فلم سے نکال دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اڑی حملے کے بعد ماہرہ خان کو فلم میں رکھنا نا ممکن ہو گیا تھا ۔فلم پروڈیوسر نے بالی ووڈ سے نئی اداکارہ ڈھونڈنا شروع کر دی ہے ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین