کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھی مسلم سوسائٹی کے علاقے میں ابرار کی ہلاکت کے معاملے میں گرفتار سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ڈرائیور سعید نے لکی سٹار کے قریب مشکوک کار دیکھ کر پیچھا شروع کیا اور جب سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب پہنچے تو کانسٹیبل کلیم اللہ نے کار پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے بعد جب گاڑی میں موجود ہلاک اور زخمی شخص سے اسلحہ نہ ملا تو ہم گھبرا گئے اور اہلکار راشد اور ندیم نے موقع سے فرار ہونے کا مشورہ دیا اور جب علاقہ پولیس پہنچی تو ہم فرار ہو گئے۔