Saturday, November 23, 2024
spot_img

وزیراعظم کی بھارت کو مشروط پیشکش

غیر ملکی خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بات چیت کیلئے بھارت کو ‏مشروط پیشکش کر دی ہے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ‏کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق اقدامات کی واپسی کا ‏روڈمیپ دے تو دہلی حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام عالمی قوانین اور یواین قرارداد کیخلاف ہیں ‏اگر بھارت اقدامات واپس لینےکاطریقہ کار وضع کر دے تو بات چیت ہو سکتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ہمیشہ مہذب اور کھلے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، خطےمیں ‏غربت کے خاتمے کیلئے باہمی تجارت ہی بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر کے ریڈلائن کراس کی، ‏مذاکرات کیلئے بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی پرانی پوزیشن پرجانا ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی فورمز میں کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا اور واضح ‏کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت بحال ہونے تک کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں ‏گے اور نہ ہی تعلقات نارمل ہوں گے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین