Saturday, November 23, 2024
spot_img

اسرائیلی مظالم، اسپیکر قومی اسمبلی کا اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ اقوام متحدہ کے دفتر مارچ کا اعلان

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین اسمبلی کے ہمراہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف آج اقوام متحدہ  کے  دفتر کے باہر احتجاجی مارچ کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان بھر میں آج اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ’یومِ یکجہتیِ فلسطین‘ سرکاری سطح پر منایا جائے گا۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلام آباد میں قائم اقوامِ متحدہ کے دفتر  کی جانب مارچ اور احتجاج کیا جائے گا، جس کی قیادت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔

اسد قیصر کی قیادت میں نکلنے والے احتجاجی مارچ میں اراکین قومی اسمبلی ، حکومتی شخصیات اور عوام بھی  شرکت کریں گے۔

اسد قیصر اقوام متحدہ کے نمائندے کو  قومی اسمبلی سے 17 مئی کو متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرار داد پیش کریں گے۔

اس ضمن میں اسد قیصر نے ایک بیان جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی عوام اور پارلیمان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل فوری طور پر مظلوم فلسطینیوں پر مظالم بند کرے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال پر اقوامِ متحدہ فوری نوٹس لے اور فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت و بربریت کو ختم کروانے کے لیے عملی اقدامات کرے‘۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف قرار داد پیش کی گئی تھی جسے کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا۔ قرارداد میں فلسطین میں معصوم اور بے گناہ عوام پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے صورت حال کا نوٹس لے کر اسرائیل کو روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین