Tuesday, December 3, 2024
spot_img

بندر کے دماغ میں الیکٹرانک چپ لگادی گئی، پھر کیا ہوا؟ (ویڈیو)

واشنگٹن: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک کی نئی ایجاد نے دنیا بھر کو ایک بار پھر حیران کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک کی کمپنی نیورا لنک کی جانب سے متعارف کردہ نئی ٹیکنالوجی دماغ کے لیے بلو ٹوتھ سے آراستہ ایک چپ ہے جسے دماغ کے دونوں جانب نصب کیا جاتا ہے۔

ایلن مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بندر کو دماغ کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر گیم پونگ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں 9 سالہ مکاک (ایک قسم کا لنگور) کو کمپیوٹر میں گیم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے، کمپنی کے مطابق بندر کے دماغ کے دونوں اطراف ڈیوائسز لگائی گئیں۔

نیورا لنک نے مختصر ریسیور کے ذریعے کمپیوٹر سے ابلاغ کرنے والی اور دماغ میں نصب کی جانے والی چپ متعارف کروائی ہے جو اس سے قبل بھی جانوروں میں متعارف کروائی جاچکی ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ جانور نے نلکی کے ذریعے ’بنانا اسموتھی‘ کے لیے کمپیوٹر چلانا سیکھ لیا، ویڈیو میں بندر کو جوائے اسٹک کے ذریعے آن اسکرین کرسر چلاتے بھی دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیورا لنک ڈیوائسز بندر کے برین موٹر کارٹیکس میں نصب کیے گئے 2000 الیکٹروڈ کے ذریعے دماغ کی نقل و حرکت کا ریکارڈ رکھتے ہوئے بازو کو منظم کرتا ہے۔

ایلن مسک کا کہنا ہے کہ جلد انسانوں میں بھی تجربات کا اعلان کیا جائے گا، کامیاب تجربات کے بعد ایسی پراڈکٹ بھی جلد لائی جائیں گی جو فالج سے متاثرہ افراد کے لیے اسمارٹ فون استعمال کرنا ممکن بناسکیں گی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین