Thursday, January 30, 2025
spot_img

طلبہ کی گرفتاری پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوٹس، فوری رہائی کا حکم، ایس پی معطل

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے طلبہ کی فوری رہائی کا حکم جاری کرتے ہوئے ایس پی سٹی کو عہدے سے ہٹادیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کی گرفتاری کا حکم میں نے نہیں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور طلبہ میں جھگڑا ہوا جس کے بعد گرفتاریاں کی گئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ گرفتار ہونے والے طلبہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ جام کمال کا کہنا تھا کہ طلبہ کو گرفتار کرنے پر ایس پی سٹی کو فوری طور عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ طالبات سے بدسلوکی  کرنے والی لیڈی کانسٹیبل کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ آج بلوچستان کے دارالحکومت میں طلبہ نے آن لائن کلاسز کے خلاف  احتجاج کیا، جس پر پولیس نے مظاہرین کے خلاف ایکشن لیا اور درجنوں طلبہ و طالبات کو حراست میں لیا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین