Saturday, November 23, 2024
spot_img

فواد چوہدری کے انٹرویو پر پی ٹی آئی اور پی پی اراکین کا ردِ عمل

پرویز خٹک پر بھی سب تنقید کرتے تھے، ایک وقت آئے گا عثمان بزدار کی بھی تعریفیں کی جائیں گی: عندلیب عباس

کراچی: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے انٹرویو پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کا ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی خاتون رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ فواد چوہدری نے انٹرویو کے شروع ہی میں کہہ دیا تھا کہ یہ میرا تجزیہ ہے، ضروری نہیں انھوں نے جو باتیں کیں وہ سب ٹھیک ہوں۔

عندلیب عباس کا کہنا تھا عثمان بزدار کی طرح پرویز خٹک پر بھی سب تنقید کرتے تھے، لیکن پرویز خٹک نے کے پی میں دوبارہ انتخاب کرایا اور زیادہ ووٹ ملے، ایک وقت آئے گا عثمان بزدار کی بھی تعریفیں کی جائیں گی، کے پی میں ہم نے چوتھے سال پولیس اور تعلیمی اصلاحات کی تھیں، وفاق میں ہم نے ابھی 2 سال گزارے ہیں۔

پی پی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نے پروگرام میں کہا فواد چوہدری ہمیشہ سے اس قسم کی باتیں کرتے آئے ہیں، ان کی کچھ باتوں میں حقیقت بھی ہے، پی ٹی آئی کی پرفارمنس سب نے دیکھ لی ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ فواد چوہدری کا 6 ماہ کا بیان مس کوٹ کیا گیا، اس کا حکومت کے جانے سے کوئی تعلق نہیں، حکومت کہیں نہیں جا رہی، 6 ماہ کی بات کنسٹرکشن صنعت سے متعلق تھی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا تھا فواد چوہدری نے کہا تھا کہ یہ میرا تجزیہ ہے اور غلط بھی ہو سکتا ہے، جو واقعی غلط تھا، پوری پارٹی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، پارٹی میں کوئی اختلاف رائے رکھتا ہو تو اظہار اندرونی طور پر ہونا چاہیے، تمام لوگ عمران خان کے ووٹ بینک پر آئے ہیں، عوام نے ووٹ عمران خان کے نظریے پر دیے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین