اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کوسزا ملنے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پرائس کنٹرول پر توجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نظر بھی آ رہی ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کوسزا ملنے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا۔
As a result of Govt focus on price control, substantial decrease in prices, especially in vegetable prices, can now be seen. I assure our people that I will not relent until all involved in artificially-created price hikes are identified & punished.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 24, 2020
اس سے قبل گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔
انکوائری کمیٹی کو وزیراعظم آفس کی جانب سے درجن سے زائد سوالات بھجوا ئے گئے تھے، کمیٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اس بات کا تعین کرے کہ معاملے میں کون کون سے عناصر ملوث ہیں۔