اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے۔
عمران خان گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے ۔
وزیر اعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں 100 روزہ پلان میں اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا۔ نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئیں گے۔