Friday, November 22, 2024
spot_img

انسٹا گرام پوسٹ پر دبئی پولیس کا حیرت انگیز اقدام

دبئی پولیس نے انسٹا گرام پر موصول ہوئے پیغام پر حیرت انگیز کارروائی کرتے 17 سالہ لڑکی کو اس کے اپنے ہی گھر سے بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کو 17 سالہ لڑکی کا پیغام ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر موصول ہوا کہ ا س کے والدین نے اسے دو دن کے لیےکمرےمیں بند کیا ہوا ہے اور اسے اسکول بھی نہیں جانے دیا جارہا۔

اس پیغام کے موصول ہوتے ہی دبئی پولیس حرکت میں آگئی اور انسٹا گرام کے پیغام کے ذریعے لڑکی کی تلاش شرو ع کردی۔

دبئی کے انسانی حقوق ڈیویژن کے زیرِ اہتما م قائم ڈیپارٹمنٹ آف چائلڈ اینڈ ویمن پروٹیکشن کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل سعید راشد الہیلی کے مطابق جب انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام موصول ہوا تو یہ ایک مشکل مہم تھی۔

فوراً ہی ایک ٹیم حرکت میں آئی اور انسٹا گرام آئی ڈی کی مدد سے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔ کافی تلاش کے بعد بالاخر لڑکی کے گھر کا پتا حاصل کرلیا گیا اور ٹیم اسے بازیاب کرانے کے لیے روانہ ہوئی۔

لڑکی والدہ اپنے دروازے پر پولیس دیکھ کر حیران رہ گئیں ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ لڑکی کو سزا دینے کے لیے اس کے کمرے میں اسے بند کیا گیا ہے‘ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ماں باپ کو بتائے بغیر ریسٹورینٹ چلی گئی تھی اور اس دن اسکول سے بھی غیر حاضر رہی‘ لڑکی کی ماں نے پولیس کو بتایا۔

ڈائریکٹر سعید کےمطابق لڑکی کےوالدین نے اپنے اس عمل کی توجیح پیش کی کہ انہوں نے لڑکی کو اصول وضوابط کی پاسداری سکھانے کے لیے اس کے کمرے میں بند کیا ‘ لڑ کی کے والد کے مطابق کمرے تک محدود کرنے کے سوا انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

معاملے کی نزاکت کو سمجھے ہوئے لڑکی اور اس کے والدین کے ساتھ علیحدہ سیشنز کیے گئے جن میں لڑکی کو نصیحت کی گئی کہ وہ اپنے ماں باپ کے احکامات کی پابندی کرے ‘ دوسری جانب لڑکی کے والدین سے تحریری ضمانت لی گئی کہ وہ آئندہ اس قسم کی کوئی حرکت نہیں کریں گے

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین