Friday, November 22, 2024
spot_img

وہ ڈیوائس جس کی مدد سے آپ اپنی مرضی کے خواب دیکھ سکیں گے

نیویارک(نیوزڈیسک) بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم خواب دیکھ رہے ہوتے ہیں تو ہمیں علم ہوتا ہے کہ ہم خواب دیکھ رہے ہیں لیکن ہم ان پر کنٹرول نہیں کرپاتے۔ ماہرین نے اب دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسی ڈیوائس بنالی ہے جس کی مدد سے خوابوں کو کنٹرول کیا جائے گا۔Lucid Dreamerکے نام سے بنائی جانے والی ڈیوائس کی مدد سے آپ اپنے خوابوں پرکنٹرول حاصل کرسکیں گے۔ہر انسان کو ایک مہینے میں 20فیصد ایسے خواب آتے ہیں جس میں دیکھنے والے کو یہ بخوبی علم ہوتا ہے کہ وہ خواب دیکھ رہا ہے لیکن وہ اس پر کنٹرول نہیں کرپاتا۔تاہم ان ایک ولندیزی کمپنی Neuromodulation Technologiesکا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی تحقیقاتی ٹیم پر یہ ڈیوائس کامیابی سے ٹیسٹ کی ہے اور اس کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جن ہم سوتے ہیں تو ہمارا دماغ ایسی شعاعیں خارج کرتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں خواب آتے ہیں اور اگر ان شعاعوں کی مقدار بڑھا دی جائے تو ہم اپنے خوابوں پر کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ اپنے تجربے میں پانچ شرکاءکی دماغی طاقت دوگنابڑھائی اوران میں سے تین شرکاءکو اپنے خواب کنٹرول کرنے میں مدد ملی۔اس تحقیق اور ڈیوائس کو لانچ کرنے کے لئے ایک لاکھ یورو کی ضرورت تھی اور اب تک 52ہزار یورو اکٹھے کئے جاسکے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ یہ دعویٰ نہیں کرتی کہ خوابوں کو کنٹرول کیا جاسکے گا لیکن پھر بھی یہ کہا جاسکتا ہے کہ خواب دیکھنے والا کافی کچھ اپنی مرضی سے کرسکے گا۔

news-1475936261-4504

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین