Friday, November 22, 2024
spot_img

’روزانہ 20 سگریٹ پیتی ہوں لیکن پھر بھی 102 سال عمر ہوگئی ہے کیونکہ۔۔۔‘

گلاسگو (نیوز ڈیسک) سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون میسی سٹرینگ نے حال ہی میں اپنی 102 ویں سالگرہ منائی۔ جس وقت ہر کوئی ان کے مثبت طرز زندگی کی تعریف کر رہا تھا تو بڑی بی نے یہ انکشاف کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا کہ وہ پچھلے 75 سال سے روزانہ 20 سگریٹ پی رہی ہیں اور ابھی بھی اس عادت کو ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔
اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق میسی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی نوجوانی کے دنوں میں جب اخبار ڈیلی ایکسپریس میں ملازمت کا آغاز کیا تو وہ ایڈیٹر کی سیکرٹری کے طور پر تعینات ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کام کے دباﺅ سے نمٹنے کے لئے سگریٹ نوشی کا سہارا لیتی تھیں اور پھر یہ ان کی پختہ عادت بن گئی اور وہ دن بھر سگریٹ نوشی کرنے لگیں۔ میسی نے بتایا کہ اب اس بات کو 75 سال گزرچکے ہیں اور انہوں نے سوائے چند دنوں کے کبھی سگریٹ نوشی کا ناغہ نہیں کیا۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب ایک حادثے میں ان کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور انہیں ہسپتال میں کچھ دن گزارنے پڑے۔ وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے صرف ہسپتال میں سگریٹ پینا بند کیا اور زندگی میں پھر کبھی ایسا دن نہیں آیا کہ انہوں نے سگریٹ نہ پیا ہو۔

news-1475936261-4504

میسی کے بڑے بیٹے نے بتایا کہ ان کی والدہ کیلوں کی بھی دیوانی ہیں اور دن بھر کیلے کھاتی رہتی ہیں۔ بڑی بی کا کہنا ہے کہ اس عادت کا آغاز بھی ان کی پہلی نوکری کے دوران ہی ہوا کیونکہ جب انہیں مصروفیت کے باعث کھانے کا وقت نہیں ملتا تھا تو وہ کیلے کھا کر بھوک مٹالیتی تھیں۔ وہ دن بھر میں جتنے سگریٹ پیتی ہیں تقریباً اتنے ہی کیلے کھاجاتی ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین