Friday, November 22, 2024
spot_img

قانون فطرت سے ہٹ کر زندگی گزارنے سے ذہنی امراض کا خدشہ ہوتاہے:شہبازشریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دماغ انسانی جسم کا ایک اہم ترین جزو ہے جس کا متوازن رہنا صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے۔ ذہنی وجسمانی طور پر صحت مند انسان ہی معاشرہ کی بھلائی کیلئے بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون فطرت سے ہٹ کر زندگی گزارنے سے بھی ذہنی امراض لاحق ہونے کا خدشہ ہوتا ہے لہٰذا ہم سب کوفطرت کے مطابق زندگی بسر کرنے سعی کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ذہنی امراض سے لا علمی اور علاج میں تساہل بیماری بڑھنے اور بگڑنے کا سبب بنتا ہے۔ ذہنی صحت کاعالمی دن منانے کا مقصد عوام میں ذہنی و نفسیاتی امراض کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔اس دن کا بنیادی مقصدذہنی صحت کی اہمیت اور امراض سے متعلق آگاہی دینا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسانی صحت کا اس کی سوچ اور ذہنی حالت سے گہرا تعلق ہوتا ہے اور مثبت سوچ وفکرذہنی و نفسیاتی امراض سے محفوظ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت وتندرستی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ذہنی امراض سے متعلق آگاہی نہایت ضروری ہے تاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے مرض سے محفوظ رہا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس امر کاعزم کرنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افرادکے علاج معالجے و بحالی کیلئے مربوط انداز میں کوششوں کو مزید موثر انداز میں جاری رکھیں گے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین