Saturday, November 23, 2024
spot_img

دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

1۔ کاڈ مچھلیوں کے بھی مقامی لہجے ہوتے ہیں۔ ۔

2۔ ایک امریکی ہسپتال میں اپنے ہی بچے کو پیدائش کے بعد اٹھانے پر 39.35 ڈالر دینا پڑتے ہیں۔

3۔ نائجیریا میں ‘غیراخلاقی’ بغل گیری کی پاداش میں اداکاروں پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

4۔ جب عورتیں آس پاس ہوں تو مرد زیادہ متشدد ہو جاتے ہیں۔

5۔ نیلے رنگ کی ایم اینڈ ایم میں مصنوعی رنگ استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر اس کی بجائے قدرتی نیلا رنگ استعمال کیا جائے تو اس پر دنیا بھر میں پیدا ہونے والی مقدار کا دوگنا حصہ صرف ہو گا۔

6۔ نر گلہریاں سخت نکھٹو اور سست ہوتے ہیں اور سارا کام مادائیں کرتی ہیں۔

7۔ سلیکون ویلی کے کاروباری سیم ایلٹمین کسی ممکنہ آفت سے بچنے کے لیے گھر میں اسلحہ، سونا اور گیس ماسک تیار رکھتے ہیں۔

8۔ برطانیہ کی آبادی کا 1.7 اپنے آپ کو لیزبین، گے یا بائی سیکشوئل کہتا ہے۔

9۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈنر پر 45 منٹ لگتے ہیں اور اس دوران وہ سارا وقت خود ہی بولتے رہتے ہیں۔

10۔ آپ گولف کی گیند کا بال بیکا کیے بغیر اس پر سٹیم رولر چڑھا سکتے ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین