Friday, November 22, 2024
spot_img

ملکی معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا، سی پیک منصوبوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں: وزیراعظم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے اور پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ سی پیک منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی اجلاس ہوا جس میں احد چیمہ اور راشد محمود لنگڑیال سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں کوئلے اور ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھروں کی تعمیر پر پیش رفت پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا اور تین سال میں معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور 2013ءکے مقابلے میں آج پاکستان معاشی طور پر مضبوط اور محفوظ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو گیا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گوادر پورٹ اور گوادر ائیرپورٹ بنایا جا رہا ہے اور وہ ذاتی طور پر سی پیک منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین