کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف عالم دین اور جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ شاہ تراب الحق کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف عالم دین شاہ تراب الحق کی نماز جنازہ میمن مسجد میں ادا کر دی گئی ہے ، نماز جنازہ میں شہری ، سیاسی اورمذہبی رہنما ؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔نماز جنازہ شاہ تراب الحق کے بیٹے نے پڑھائی ۔
شاہ تراب الحق گزشتہ روز کراچی کے آغا خان ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے ، وہ کافی عرصے سے علیل تھے ۔