Thursday, November 21, 2024
spot_img

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے“ پاکستان جارحانہ پالیسی سے بھارت کو جواب دے: رحمان ملک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان جارحانہ پالیسی اختیار کر کے بھارت کو جواب دے کیونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔
پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے میں بھارت ملوث ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے ۔ پاکستان جارحانہ پالیسی اختیار کر کے جواب دے کیونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی قرارداد تو 48 گھنٹے میں منظور ہو جاتی ہے اور اس پر عملدرآمد بھی ہو جاتا ہے لیکن کشمیر پر منظور قرارداد پر دہائیوں میں بھی عملدرآمد نہیں ہوا ۔سارے سیاستدان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کریں ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین