Saturday, November 23, 2024
spot_img

پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے بل منظور

بل کے تحت غیرت کے نام پر قتل کے مقدمات کو ناقابل تصفیہ قرار دیا گیا ہے اور بل کے تحت مجرم قرار دیے جانے والے شخص کو عمر قید سے کم سزا نہیں دی جاسکے گی۔

قانون میں ریپ کے مقدمات میں ڈی این اے ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکے گی۔

ریپ کے مقدمات کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان مقدمات کا فیصلہ90روز میں ہوگا۔ یہ دونوں بل گذشتہ ڈھائی سال سے التوا کا شکار تھے اور حکمراں اتحاد میں شامل کچھ جماعتوں کے تحفظات کی وجہ سے یہ دونوں بل تاخیر کا شکار ہوئے۔

اس بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریپ کے واقعات اگر تھانے کی حدود میں ہوں گے تو اس پر مجرم کو دوہری سزا دی جائے گی۔

حزب مخالف کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے اس بل میں دی گئی سزاوں پر تحفظات کا اظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ جو بل سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا اس میں ان جرائم کی سزائے موت تجویز کی گئی تھی جس پر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ مجرم کو 25 سال سے کم سزا نہیں ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل سے متعلق قانون کا اطلاق سوشل میڈیا کی مشہور ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمے میں کیا گیا جس کے تحت مدعی مقدمہ چاہے بھی مجرموں کو معاف نہیں کرسکتا۔

خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے دونوں بلوں کی منظوری کے بعد اطمینان کا اظہار کیا ہے

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین