** اسلام آباد (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے حیرت انگیز انکشافات سے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کہ ہزار سال بعد انسانوں کی ہیت اور ظاہری جسامت بدل جائے گی۔ ایک ہزار سال بعد والے انسان زیادہ پرکشش اور چست نظر آئیں گے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک ہزار سال بعد ہمارے اجسام میں چھوٹے چھوٹے روبوٹ اپنی جگہ لیں گے جو کہ ہمارے جسم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے اسے زیادہ مضبوط، چست اور پرکشش بنائیں گے۔ سائنسدانوں کے مطابق انسان کو ایک ہزار سال بعد صرف اپنے جسم پر انحصار کم کرنا پڑے گا اور زیادہ تر کام چھوٹے روبوٹ ہی انجام دیں گے ، جوکہ انسانوں سے الگ نہیں ہوں گے بلکہ ان کے اجسام میں ہی اپنا کام انجام دیں گے۔ امریکی سائنسدانوں نے اپنے اندازے کے مطابق بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور زمینی درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ انسانی ہیت میں بھی تبدیلی واقع ہو گی اور امکان ہے کہ انسانی آنکھوں کا رنگ سرخی مائل میں تبدیل ہو جائے گا، جس سے وہ اور زیادہ پرکشش نظر آئیں گے ، جبکہ تندرستی اور چستی میں بھی اضافہ ہوگا۔