Saturday, November 23, 2024
spot_img

ڈاکٹر طاہرالقادری نجی دورے پر برطانیہ کیلئے روانہ ، عمران خان سے ملاقات متوقع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے ۔

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری 5 روزہ نجی دورے پر برطانیہ کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں ہونے والی پیس کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اپنا دورہ مکمل کر کے 19جولائی کو پاکستان واپس آئیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان بھی ان دنوں لندن میں ہی مقیم ہیں اور ڈاکٹر طاہر القادری کی عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین