ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ سپر ہٹ فلم’سلطان“ میں نکاح کے لیے نکاح خواں کوایک لاکھ روپے ادا کئے گئے۔ اس فلم میں سلمان خان نے پہلوان کا کردار ادا کیا ہے جس میں انہیں شادی کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ فلم میں نکاح کے مناظر کومہنگا ترین نکاح قرار دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے مولانا فرید الزماں کو فلم میں انوشکا شرما کے ساتھ نکاح پڑھانے کا معاوضہ ایک لاکھ روپے دیا۔دوسری جانب مولانا فریدالزماں کاکہنا تھا کہ فلم میں سلمان کا نکاح پڑھانے میں 20 منٹ لگے اور یہ میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا جب کہ نکاح کے بعد سلمان سے حقیقی نکاح پڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہوں نے جلد ہی شادی کی نوید سنائی اور دعا کا کہا۔واضح رہے کہ سلمان خان آج کل اپنے لئے دلہن تلاش کر رہے ہیں۔