Friday, November 22, 2024
spot_img

اقلیتوں پر تشدد، بھارتی سائنسدانوں نے حکومتی اعزازات واپس کرنا شروع کردیے

 * * نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)اقلیتوں پر ظلم وتشدد کے خلاف بھارت میں ادیبوں ، فنکاروں کے بعد اب سائنسدان بھی میدان میں آگئے ہیں اور اعلیٰ حکومتی اعزازات واپس کرنے کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ بھارت کے سینیئر سائنسدان ایم پی بھرگاوا نے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پدم بھوشن واپس کردیا ہے جبکہ ایک سو سے زائد دیگر سائنسدانوں نے بھی اپنے ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں دن بدن بڑھتے ہوئے تشدد اور عدم برداشت کے خلاف بھارتی سائنسدانوں نے بھی اپنے ایوارڈ واپس کرنا شروع کردیے ہیں اور ڈیڑھ سو کے قریب سائنسدان سوشل میڈیا پر متحرک ہوگئے ہیں۔ سائنسدانوں نے مودی سرکا ر سے مطالبہ کیا ہے کہ اقلیتوں کے خلاف ہونے والے ظلم و ستم کا سلسلہ بند کیا جائے اور مسلمانوں اور دلتوں پر ظلم کرنے والے انتہا پسند ہندوغنڈوں کو گرفتار کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دادری میں ایک مسلمان کو گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں ہندو انتہا پسندوں نے تشدد کے بعد شہید کردیا تھا جبکہ ایک گھر کو آگ لگا کر 2 دلت کمسن بچوں کو زندہ جلادیا تھا اس کے علاوہ پاکستان کے فنکاروں کو بھارت چھوڑنے ، پاکستان کے سابق وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کے منتظم سدھیندرا کلکرنی اورکشمیر سے مسلمان رکنِ اسمبلی پر سیاہی پھینکنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد 40 سے زائد ادیبوں اور شاعروں نے حکومتی اعزازات واپس کردیے تھے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین